پاکستان میں رواں کاروباری ہفتے میں ڈالر کی قدر میں کس حد تک اضافہ ہوا اور کتنی کمی ریکارڈ کی گئی ہے اس حوالے سے رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔
جاری رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر 49 پیسے سستا ہوا ہے۔
ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر 175.73 روپے سے کم ہو کر 175.24 روپے پر بند ہوا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ہفتے کے دوران ڈالر 1 روپے سستا ہوگیا ہے
رپورٹ میں بتایا ہے کہ ہفتے کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر 178 روپے سے کم ہو کر 177 روپے کا ہوگیا جبکہ ہفتے میں یورو 5.5 روپے سستا ہو کر 198.50 روپے کا ہوگیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ہفتے میں برطانوی پاونڈ 1.50 روپے سستا ہو کر 237 روپے کا ہوگیا جبکہ ہفتے میں امارتی درہم 60 پیسے کمی سے 49.80 روپے کا ہوگیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا ہے کہ ہفتے میں سعودی ریال 30 پیسے کم ہو کر 46.70 روپے کا ہوگیا ہے۔