چیونگم نگل جانے کی صورت میں ہوتا کیا ہے؟


ببل گم یا چیونگم نگل جانا صرف بچوں کا نہیں بڑوں کا بھی مسئلہ ہےاور اس حوالے سے کئی توہمات موجود ہیں۔

انسانی جسم کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ دنیا کی سب سے حیران کن قدرتی مشین ہے جو صرف 60 سیکنڈ کے اندر اندر لاکھوں کی تعداد میں خون کے خلیے بنا لیتی ہے۔

چیونگم نگل جانے کی صورت میں اندرونی طور جسمانی مشین اس کے ساتھ کیا کرتی ہوگی۔ایک واہمہ یہ بھی ہے کہ چیونگم 7 سال تک جسم کے اندر موجود رہتی ہے یا پھر یہ بھی کہا جاتا ہے کہ یہ اندرونی طور پر جسم کے کسی حصے میں چپک جاتی ہے لیکن دونوں باتیں درست نہیں ہیں۔

چیونگم کا سنتھیٹک حصہ ہضم نہیں ہو پاتا لیکن اس کا مطلب یہ بھی نہیں ہے کہ یہ نا قابل ہضم حصہ جسم کے اندر رہ جاتا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق یہ حصہ جسم میں زیادہ سے زیادہ ایک ہفتہ رہتا ہے اس کے بعد یہ انسانی فضلے کے ساتھ جسم سے خارج ہو جاتا ہے۔

ماہرین کہتے ہیں کہ یہ صرف ایک دو دفعہ تو ہو سکتا ہے لیکن ایسا متواتر ہونا کسی  چھوٹی یا بڑی آنت میں رکاوٹ کی صورت میں نکل سکتا ہے۔

اس لیے کوشش کرنی چاہیے کہ بچوں کو چیونگم کھانے کے لیے نہ دی جائے اور بچے کھانا بھی چاہیں تو اپنی نگرانی میں تھوڑی دیر کے بعد اپنے سامنے بچوں کے منہ سے اگلو لیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں