چین کی مختصر مدت میں تیز رفتار ترقی ہمارے لیے مشعل راہ ہے، شہباز شریف

چین کی مختصر مدت میں تیز رفتار ترقی ہمارے لیے مشعل راہ ہے، شہباز شریف


وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین کی پیداواری صلاحیت دنیا بھر میں مشہور ہے، چین کی مختصر مدت میں تیز رفتار ترقی ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔

پاک چائنا فرئنڈ شپ اینڈ بزنس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاک چائنا فرینڈ شپ اینڈ بزنس کی تقریب سے خطاب میرے لیے اعزاز ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی کی دنیا میں مثال نہیں ملتی، پاکستان اور چین کی مضبوط دوستی ہے، پاکستان چین کے تجربات سے فائدہ اٹھا رہا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چین نے کم عرصے میں ترقی کی، پاکستان اور چین کے درمیان دوستی اور بھائی چارے کی دنیا میں کہیں مثال نہیں ملتی، پاکستان اورچین کی دوستی بے مثال اور ہر آزمائش پر پورا اتری۔

شہباز شریف نے کہا کہ میں نے 1981 میں پہلی بار چین کا دورہ کیا تھا، ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کے لیے آسانیاں پیدا کی جا رہی ہیں، مزید کہنا تھا کہ چین کی پیداواری صلاحیت دنیا بھر میں مشہور ہے، چین کی مختصر مدت تیز رفتارترقی ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چین میں سینٹرلائزڈ پلاننگ سسٹم ہے، چین نے قلیل عرصے میں ترقی کی جو منازل طے کیں ، پاکستان چین کے تجربات سے فائدہ اٹھا رہا ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے چین کی دوستی اور اس کے شہریوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے، پاکستان میں کام کرنے والے چینی شہریوں کو خود سے زیادہ تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز چینی قیادت کے ساتھ اہم ملاقات سے قبل گلوبل ٹائمز میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں وزیراعظم نے کہا تھا کہ ہم مشکل وقت میں پاکستان کی بھرپور حمایت کرنے پر چینی صدر شی جن پنگ اور چینی حکومت کے شکر گزار ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ سی پیک کا اپ گریڈ شدہ ورژن مزید روشن مستقبل کی نوید ہے، سی پیک پہلے ہی تیز رفتاری سے آگے بڑھ رہا ہے اور اس کے فریم ورک کے تحت صنعت کاری، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور کان کنی پر ترجیحی شعبوں کے طور پر توجہ دی جا رہی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں