چینی، چکنائی سے بنی میٹھی چیزیں کھانے کے شوقین یہ نقصانات جان لیں!

چینی، چکنائی سے بنی میٹھی چیزیں کھانے کے شوقین یہ نقصانات جان لیں!


میٹھی چیزیں دنیا بھر میں بچوں اور بڑوں کی مرغوب غذا کے طور پر جانی جاتی ہیں جبکہ کئی افراد تو دن میں کئی بار میٹھے کا استعمال کرتے ہیں۔

تاہم ایسی چیزیں کھانا جن میں چینی کے ساتھ چکنائی کا بھی استعمال کیا گیا ہو وہ آپ کے دماغ کے لیے مضر ثابت ہوسکتا ہے۔ فلاڈیلفیا میں مونیل کیمیکل سینس سینٹر کے محققین نے بتایا ہے کہ بیک وقت چینی اور چکنائی استعمال کرنا ڈائٹنگ کو کافی مشکل بنا دیتا ہے۔

ایسی میٹھی چیزیں جن میں دنوں اجزا بیک وقت موجود ہوں تو انھیں کھانے کی رغبت مزید بڑھ جاتی ہے۔ معدے کو دوسرے دماغ سے بھی تشبیح دی جاتی ہے، یہی وجہ ہے کہ اسٹریس یا پریشانی کے وقت ہضم کا نظام متاثر ہوجاتا ہے۔

معدہ چکنائی اور چینی کو الگ الگ طرح سے ہضم کرتا ہے۔ انھیں ہضم کرنے کے دوران معدہ آپ کے دماغ کو ایک سگنل بھیجتا ہے۔ سنگل کے سبب اس طرح کے کھانے کی خواہش بڑھتی ہے، جب ہی لوگوں کو تلی ہوئی اور میٹھی غذائیں جیسے ڈونٹ بار بار کھانے کا دل چاہتا ہے۔

محققین کی جانب سے کی گئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ آنتوں کے الگ الگ راستوں کے ذریعے چربی اور شکر دماغ پر ثر انداز ہوتے ہیں، اس میں لاشعوری طور پر زیادہ کھانے کی خواہش بیدار ہوتی ہے۔

شکر اور چکنائی کا امتزاج زیادہ ڈوپامائن کے اخراج کا باعث بنتا ہے۔ ڈوپامائن دماغ میں موجود ایک نیورو ٹرانسمیٹر ہے جس سے خوشی ملتی ہے اور آپ اچھا محسوس کرتے ہیں، اسی لیے ڈوپامن کو خوشی کا ہارمون بھی کہا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ اب تک یہ ایک معمہ بنا ہوا تھا کہ چکنائی اور چینی سے بنا ایک ڈونٹ کیوں ایک لت کی طرح لوگوں اپنی طرف مائل کرتا ہے۔

تاہم اب محققین کے تحقیق میں اس کی حقیقت سامنے آئی ہے۔ لوگوں کے لیے چکنائی اور شکر خاص طور پر پرکشش اس لیے ہوتے ہیں کہ آنتوں میں موجود اعصابی خلیات اس کا اہم محرک ہیں جو دماغ کو سگنل فراہم کرتے ہیں۔

ماہرین نے چوہوں کو ایسی غذا کھانے کو دی جس میں چکنائی اور چینی موجود تھی، اس کے بعد ان میں کھانے کی طلب بڑھ گئی۔ انسان لاشعوری طور پر زیادہ چینی اور چکنائی والی غذائیں تلاش کرتے ہیں۔ امکان ہے اس تحقیق سے مستقبل میں موٹاپے کا علاج بھی آسانی سے ممکن ہوسکتا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں