چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی بابر اعظم سے ملاقات ہوئی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں بابر اعظم سے کپتانی سے متعلق بھی بات چیت ہوئی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سلیکشن کمیٹی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان کے حوالے سے تجاویز چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو بھجوا دی تھیں۔
ذرائع کے مطابق کپتان کے حوالے سے ذمے داری چیئرمین محسن نقوی نے سلیکشن کمیٹی کو دی تھی، سلیکشن کمیٹی نے کام مکمل کر کے تجاویز چیئرمین پی سی بی کو بھجوائیں۔
ذرائع نے بتایا کہ کپتان کے لیے سابق کپتان بابر اعظم کا نام بھیجا گیا تھا۔