لاہور: نیب نے چوہدری شوگر ملز کیس میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو 8 اگست کو طلب کر لیا ہے۔
جیو نیوز کے مطابق نیب نے چوہدری شوگر ملز کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے بھائی عباس شریف کے صاحبزادوں یوسف عباس اور عبدالعزیز کو بھی طلب کیا ہے۔
نیب ذرائع کا کہنا ہےکہ مریم نواز 31 جولائی کے سوالنامے کے تسلی بخش جواب نہیں دے سکی تھیں، وہ تسلی بخش جواب نہ دے سکیں تو ان کے خلاف سیکشن 2 کے تحت کارروائی ہو گی۔
نیب کی جانب مریم نواز کو دیئے گئے سوالنامے میں سرمایہ کاری اور اراضی سے متعلق مختلف سوالات کیے گئے ہیں۔
سوالنامے میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز چوہدری شوگر ملز کی تفصیلات فراہم کریں، مل کب لگائی گئی، سرمایہ کاری کہاں سے آئی اور شیئر ہولڈرز کون ہیں۔
سوالنامے میں مزید کہا گیا ہےکہ 21 مئی 2008 کی غیر ملکیوں کی سرمایہ کاری کا جواب دیں اور 4 موضع جات میں خریدی گئی اراضی کی تفصیل بھی فراہم کریں۔