چمن: تحصیل گلستان میں دھماکا، 2 افراد زخمی


چمن: تحصیل گلستان میں دھماکے سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔

لیویز حکام کےمطابق دھماکا تحصیل گلستان کے علاقے شہری بازار میں ہوا جس میں قبائلی رہنما عبدالرؤف کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔

لیویز حکام نے بتایا کہ دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب تھا جس کے پھٹنے سے 2 افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہیں لیویز اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور شواہد اکٹھا کرنا شروع کردیے۔


اپنا تبصرہ لکھیں