’چاہت کو چاہت ہی رہنے دیں‘ وارث بیگ کا وسیم اکرم سے شکوہ

’چاہت کو چاہت ہی رہنے دیں‘ وارث بیگ کا وسیم اکرم سے شکوہ


پاکستانی میوزک انڈسٹری کے لیجنڈری گلوکار وارث بیگ نے وسیم اکرم سے شکوہ کر ڈالا۔

حال ہی میں معروف کامیڈین، اداکار و میزبان احمد علی بٹ کی پوڈ کاسٹ میں گلوکار نے شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی زندگی کے مختلف پہلوؤں سمیت پاکستانی میوزک کے بارے میں اپنے خیالات کا کھل کر اظہار کیا۔

انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ آج کل کے لوگ موسیقی سیکھنا نہیں چاہتے بلکہ ہر ایک یہی سمجھتا ہے کہ وہ گلوکار بن سکتا ہے، آج بھی ایسے لوگ موجود ہیں جو دوسروں کو موسیقی سیکھاتے ہیں، لوگ اس سے استفادہ نہیں کرتے، ہم نے چاہت فتح علی جیسے لوگوں کو گائیک بنا دیا ہے۔

وارث بیگ نے کہا کہ مجھے وسیم اکرم سے شکوہ ہے انہوں نے چاہت فتح کے گانے ’بدوبدی‘ پر تو ویڈیو بنا لی لیکن کبھی میڈم نور جہاں کے گانے پر نہیں بنائی، ہم خود اچھا گانے والوں کو پروموٹ نہیں کرتے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ چاہت کو چاہت ہی رہنے دیں، وہ فتح علی نہیں ہیں، یہ نام انہوں نے خود لگا لیا ہے، انہیں فتح علی نہیں بنائیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں