پی ڈی ایم رہنما عوامی تحفظ سے کھیل رہے ہیں: وزیراعظم


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پشاور میں کورونا کیسز کے تیزی سے بڑھنے کے باوجود پی ڈی ایم کے جلسے کے اعلان پر رد عمل  میں کہا ہےکہ پی ڈی ایم رہنما عوامی تحفظ سے کھیل رہے ہیں۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نےکہا کہ  سخت لاک ڈاؤن کے خواہشمند پی ڈی ایم ارکان غیر ذمہ دارانہ سیاست کررہے ہیں، پی ڈی ایم ارکان غیر ذمہ دارانہ سیاست کرکے عوام کی سیفٹی سےکھیل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم ارکان عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جلسہ کررہے ہیں اور جلسہ ایسے وقت کیاجا رہا ہے جب کورونا کیس ڈرامائی طور پر بڑھ رہے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھاکہ پی ڈی ایم کے رہنما وہی ہیں جو سخت لاک ڈاون چاہتے تھے، یہ پی ڈی ایم رہنما پہلے مجھ پر تنقید کررہے تھے۔


اپنا تبصرہ لکھیں