پی ٹی آئی کے 4 سالہ دور حکومت میں خیبر پختون خوا کو ایک روپیہ بھی نہیں دیا گیا، پرویز خٹک

پی ٹی آئی کے 4 سالہ دور حکومت میں خیبر پختون خوا کو ایک روپیہ بھی نہیں دیا گیا، پرویز خٹک


پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کے سربراہ پرویز خٹک نے پاکستان تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ 4 سال پی ٹی آئی کی حکومت رہی لیکن اس صوبے کو ایک روپیہ بھی نہیں دیا گیا۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اضلاع اورڈسٹرکٹس سےزیادتی ہوئی، وفاق نے ہمارے بہت سارے حقوق ضبط کیے، 4 سال وفاقی حکومت رہی لیکن اس صوبے کو ایک روپیہ بھی نہیں دیا گیا، ایک اسکیم نہیں دی گئی، ہمارے فنڈز بند کیے، اس صوبے کے پٹھانوں کو عمران خان بیوقوف سمجھتا ہے۔

پرویز خٹک نے کہا کہ میں نے تو پارٹی بنائی اور ان کو چیلنج کیا کہ میں تو تمہارے مقابلے میں آیا ہوں، میں تمہاری شکل دکھانا چاہتا ہوں کہ تمہاری اس صوبے میں کارکردگی کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاسی لوگ الیکشن سے پہلے اپنے لیے میدان دیکھتے ہیں، یہ کوئی کفر نہیں ہے، یہ صحیح ہے کہ کوئی پی ٹی آئی میں جائے تو ٹھیک اور اسے چھوڑے تو لوٹا، الیکشن کے بعد الیکٹیبلز بھی ہمارے ساتھ شامل ہوں گے، ہم نے سابق ادوار میں صرف وقت نہیں گزار بلکہ کام کیا ہے، وفاق سے صوبے کے تمام حقوق لے کر رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ لوگ جوق در جوق ہماری جماعت میں شامل ہورہے ہیں، بلا ہو یا نہ ہو،میں سیاسی آدمی ہوں ،ہم میدان میں ہیں، ضم اضلاع کی ترقی پر بھی خصوصی توجہ دیں گے، ہماری الیکشن مہم جاری ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں