پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کا پارلیمنٹ کے اندر اور باہر احتجاج کا فیصلہ

پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کا پارلیمنٹ کے اندر اور باہر احتجاج کا فیصلہ


قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) اور سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں پارلیمنٹ کے باہر اور اندر سخت احتجاج کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

اجلاس میں ریحانہ ڈار، سیمابیہ طاہر اور ملک بھر سے پارٹی امیدوار شریک ہوئے جس میں شوکت بسرا، اسجد ملہی، علی اعجاز بٹر، ظہیر عباس کھوکھر، عامر مغل اور علی بخاری شامل تھے۔

اجلاس میں فارم 45 کے اعتبار سے کامیاب تمام امیدواروں کو پارلیمانی اجلاس میں بلایا گیا جس میں 172 اراکین شریک ہوئے۔

رہنماؤں نے موقف اختیار کیا کہ پارلیمانی پارٹی مکمل ہے اور امید ظاہر کی کہ ٹریبونلز سے بھی فیصلہ حق میں ہوگا۔

انہوں نے متفقہ موقف اختیار کیا کہ جعلی فارم 47 والے کسی امیدوار کو تسلیم نہیں کرتے اور پارلیمنٹ کے باہر اور اندر سخت احتجاج کا فیصلہ کیا۔

سنی اتحاد کونسل کے اراکین اسمبلی نے بھی تحریک انصاف کے ہمراہ تحریک چلانے کا فیصلہ کیا۔

ارکان قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ کے باہر الیکشن کمیشن تک واک بھی کی۔


اپنا تبصرہ لکھیں