پاکستان ویمنز کرکٹرز کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس کے تحت کپتان فاطمہ ثنا اور وکٹ کیپر بیٹر منیبہ علی کو اے کیٹگری میں ترقی دی گئی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اپنے سالانہ کارکردگی کے جائزے کے بعد 16 خواتین کرکٹرز کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کیا ہے، جو یکم جولائی 2024 سے نافذ العمل ہوگا۔
گزشتہ سال 20 کرکٹرز کو دو سال کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ دیا گیا تھا، اور یہ طے کیا گیا تھا کہ 2023-24 کے سیزن کے اختتام پر ان کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔
اس بار سینٹرل کنٹریکٹ میں کپتان فاطمہ ثنا اور منیبہ علی کو اے کیٹگری میں ترقی ملی ہے، جبکہ بائیں ہاتھ کی اسپنر سعدیہ اقبال اپنی شاندار کارکردگی کے باعث بی کیٹگری میں آگئی ہیں۔