پی سی بی نے کوچز کی تلاش کے لیے 5 رکنی پینل تشکیل دے دیا


لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے کوچز کی تلاش کے لیے 5 رکنی پینل تشکیل دے دیا۔

مکی آرتھر کو عہدے سے ہٹانے کیلئے متحرک کردار کس نے ادا کیا؟

پی سی بی کے پینل میں انتخاب عالم، بازید خان، رکن گورننگ بورڈ اسد خان، سی ای او پی سی بی وسیم خان اور ڈائریکٹر ذاکر خان شامل ہیں۔

پینل ٹیم منیجمنٹ کے لیے درخواست گزاروں کے انٹرویوز کرے گا جب کہ ہیڈ کوچ اور بولنگ کوچ کے لیے امیدواروں کے انٹرویوز کل ہوں گے۔

ہیڈ کوچ کا نام فائنل ہونے کے بعد بیٹنگ اور اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچز کے لیے انٹرویوز ہوں گے، پینل سفارشات تیار کرکے چیئرمین پی سی بی احسان مانی کو بھیجے گا


اپنا تبصرہ لکھیں