پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے کئی شعبوں کو ازسرنو ترتیب دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی کے شعبوں کو ازسرنو ترتیب دینے سے تقرر و تبادلے ہونے کا بھی امکان ہے اور شعبوں کی ری اسٹرکچرنگ کرنے سے کئی عہدیداروں کو فارغ بھی کیا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈائریکٹر کوآرڈینیشن بریگیڈیئر ریٹائرڈ ساجد حمید کی جگہ نئی تقرری ہو گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین محسن نقوی حال ہی میں بورڈ میں ہونے والی مس مینجمنٹ کی وجہ سے خوش نہیں ہیں اور انہوں نے مس مینجمنٹ پر زیرو ٹالرنس کا پیغام سب کو پہنچا دیا ہے۔