پی ایس ایل 5 کی مایوس کن افتتاحی تقریب کی گونج ابھی تک عوام کے ذہن سے نہیں نکل پائی ہے اوراب یہ سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کی صورت اختیار کرگئی۔ پاکستان سپر لیگ 5 کی افتتاحی تقریب کی تمام تر انتظامی ذمہ داریاں بھارتی شہریوں کو دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔
پی ایس ایل سیزن 5 کی ناکامی کا سارا ملبہ پی سی بی نے میزبان احمد گوڈیل پر ڈالتے ہوئے اسے نوکری سے فارغ کر دیا، لیکن کیا صرف افتتاحی تقریب کی ناکامی کے ذمہ دار صرف اور صرف احمد گوڈیل ہیں؟ کسی نے یہ کیوں نہیں سوچا کہ سارے معاملات تو بھارتی شہری چلا رہے ہیں تو ایونٹ کیسے کامیاب ہوگا؟ اب ٹوئٹرپر پی سی بی کے حوالے سے ”پی سی بی جواب دو“ ٹرینڈ بن گیا ہےجس میں پی سی بی انتظامیہ کی غیر ذمہ داری پر آواز اٹھائی جارہی ہے۔
20 فروری کو پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں منعقد ہوئی جس پر مداحوں نے زبردست مایوسی ظاہر کی۔ دوسری جانب فنکار برادری بھی اچھا سلوک نہ ہونے پر ناراض ہیں۔ اب پی ایس ایل تقریب کے حوالے سے سوشل میڈیاپر ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔ کسی نے آرگنائزر علی گوڈیل کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تو کسی نے تقریب کی بدانتظامی پر سوالات اٹھا دئیے۔
اینکر پرسن وقار ذکا نے بھی ایک ویڈیو پیغام میں اسی حوالے سے آواز اٹھائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کل کے حالات میں جب میڈیا والوں کو نوکریاں نہیں مل رہیں ایسے میں 132 کے قریب لوگ بھارت سے آئے ہیں۔ کشمیر کے جو حالات چل رہے ہیں کیا ایسی صورتحال میں کوئی انڈین چاہے گا کہ پاکستان کا کوئی ایونٹ کامیاب ہو؟
انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیو میں ایک فہرست بھی شئیر کی ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کی انتظامیہ میں 130 بھارتی شامل تھے۔ ایسے میں کوئی بھی پاکستانی ایونٹ کیسے کامیاب ہوسکتاتھا۔
We need a reply #PCBJawabDo , open ceremony k liya why Indian? Why they will make Pakìstan look big on international scene ? @ImranKhanPTI @TheRealPCB @ArifAlvi sharam karo indian k sath selfies , why u r so accessible for Indians?
انہوں نے کہا حکومت پاکستان سے پوچھتا ہوں کہ ان لوگوں کو پاکستان کیوں آنے دے رہے ہیں؟ کشمیر کو بھول گئے؟ ہر پالیسی ہمارے آرٹسٹ کیلئے ہوتی ہے؟وہاں ہمارے آرٹسٹ کے ساتھ کیا سلوک ہوتا ہے؟ انہیں دھکے مار کر نکالا جاتا ہے، ہماری کسی انڈین شہری سے کوئی دشمنی نہیں ہے لیکن ہمارے آرٹسٹ کو آپ لوگ ذلیل کرتے ہیں تو ہم آپ لوگوں کو کیوں آنے دیں؟
وقار ذکاءکا کہنا تھا کہ عوام پی سی بی سے پوچھے کہ 132 انڈین کیا کرنے آئے ہیں؟کیا پاکستان میں کوئی ٹیلنٹ نہیں ہے؟ اگر یہ پاکستان کا ایونٹ تھا تو اس میں پاکستانیوں کو کام ملنا چاہیے تھا۔
اب یہ انکشاف بھی سامنے آیا ہے کہ پی ایس ایل 5 کی افتتاحی تقریب کی ذمہ داری بھارتی ڈائریکٹر اور ایونٹ پلانر کو دی گئی تھی۔ یہ انکشاف سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کا سخت ردعمل سامنے آیا۔
پاکستان کا سب سے بڑا ایونٹ سنبھالے کی ذمہ داری بھارتیوں کو دی گئی۔ اس بات کا کیا مطلب ہے کہ پاکستان اپنی ہی تقریب کا انتظام خود نہیں کرسکتا، ہمارے ملک میں یہ کیا چل رہا ہے؟
130+ indians were invited to manage one of the big event in Pakistan. What does it mean? Pakistan can’t manage their own opening ceremonies. What’s going on in our country #PCBJawabDo
Now this is a very shameful act from PCB shame on you for this
Bhai ye PCB sab bika hua ha. Inhon ne wo 132 Indians se paisay lene the bas aur bhaee PSL flop hoga to IPL chale ga na
Ye bauht bari game ha
We stand with you @VJGodil
Ye season dekhna hi nai chahie PSL#PCBJawabDo https://twitter.com/VJGodil/status/1231240071220781056 …Ahmed Godil@VJGodil
ایک صارف نے کہا کہ بھارتیوں نے ہماری تقریب کا بیرہ غرق کردیا۔ پی سی بی جواب دو!