پی ایس ایکس: کاروبار کا منفی دن، 100 انڈیکس 222 پوائنٹس گر گیا


پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا منفی دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں 222 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔ 

پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس اس کمی کے بعد کاروبار کے اختتام پر 85 ہزار 261 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروباری دن میں انڈیکس 948 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جہاں اسکی بلند ترین سطح 86 ہزار 105 رہی۔

حصص بازار میں آج 47 کروڑ 76 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 23 ارب 47 کروڑ روپے سے زائد رہی، یوں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 7 ارب روپے اضافے سے 11 ہزار 164 ارب روپے ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں