پی ایس ایل6: ملتان سلطانز کی کراچی کنگز کیخلاف بیٹنگ

پی ایس ایل6: ملتان سلطانز کی کراچی کنگز کیخلاف بیٹنگ


ابو ظہبی: 

پی ایس ایل کے میچ میں ملتان سلطانز کی کراچی کنگز کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔ ابوظہبی میں کھیلے جارہے پاکستان سپر لیگ کے سولہویں میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، ملطان سلطانز کی جانب رحمان اللہ اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا تاہم رحمان اللہ پہلے ہی اوور میں عماد وسیم کو وکٹ دے بیٹھے وہ صرف 3 رنز ہی بناسکے۔

صہیب مقصود نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 14 گیندوں پر 31 رنز کی اننگز کھیلی اور ریلی روسوو بھی 24 گیندوں پر 44 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے جب کہ کپتان رضوان 29 رنز پر رن آؤٹ ہوگئے۔

کراچی کنگز کی جانب سے تھیسارا پریرا نے 2، عماد وسیم اور وقاص مقصود نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ ایونٹ میں کراچی کنگز 3 میچز جیت کر دوسرے نمبر پر ہے جب کہ ملتان سلطانز صرف ایک ہی میچ میں کامیابی حاصل کرپائی ہے اور پانچویں نمبر پر ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں