کراچی میں پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کے حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں پاکستانی ماڈل زارا عابد کی بھی موجودگی کی اطلاعات ہیں۔
حادثے کا شکار ہونے والے مسافر طیارے میں عملے کے 7 ارکان سمیت 98 افراد سوار تھے اور لینڈنگ کے دوران طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔
پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ مسافروں کی فہرست میں ماڈل گرل زارا عابد کا نام بھی شامل ہے جن کا سیٹ نمبر 24 اے تھا۔
زارا عابد کے حوالے سے متضاد اطلاعات زیر گردش ہیں تاہم ان کی خبروں کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔
اداکارہ مہوش حیات نے بھی ماڈل گرل کے بچ جانے کے حوالے سے ٹوئٹ کی تھی جسے بعد ازاں انہوں نے ہٹادیا اور کہا کہ زارا کے بچ جانے کی مصدقہ ذرائع سے تصدیق نہ ہونے پر ٹوئٹ ہٹا دی ہے اور دعا گو ہوں کہ یہ خبر سچ ہو۔
خیال رہے کہ پی آئی اے کے طیارے کے حادثے میں اب تک 3 مسافر معجزانہ طور پر محفوظ رہے ہیں جن میں 2 مرد اور ایک خاتون شامل ہیں۔