پی آئی اے کی حفاظتی اقدامات کے تحت فلائٹ عملے کو روزے نہ رکھنے کی تجویز

پی آئی اے کی حفاظتی اقدامات کے تحت فلائٹ عملے کو روزے نہ رکھنے کی تجویز


پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے حفاظتی اقدامات کے تحت اپنے کاک پٹ اور کیبن عملے کو پروازوں کے دوران روزہ نہ رکھنے کی تجریز دی ہے۔

ایئر لائن انتظامیہ نے اس سلسلے میں سیفٹی الرٹ بھی جاری کیا ہے۔

اس میں کہا گیا کہ ‘جہاں روزے کے ساتھ پرواز کرنا ممکن ہے تاہم ایک ایسی ہنگامی صورتحال میں جس میں ایک سے زیادہ پیچیدگیوں کا سامنا کرنا پڑے، ایسی صورت میں خطرے کا عنصر کافی حد تک بڑھ جاتا ہے اور بچنے کی شرح کم ہوجاتی ہے، کمزور اور صلاحیت کی کمی میں کیے گئے غلط اور تاخیر سے کیے جانے والے اقدام کے نتیجے میں سنگین نتائج برآمد ہوسکتے ہیں’۔

پی آئی اے کے مطابق ‘روزے کے وقت کسی کو عام روٹین میں تبدیلی لانی ہوتی ہے لہذا روزہ رکھ کر جہاز اڑانے کو مذہبی وجوہات تک محدود نہیں رکھا جاسکتا ہے کیونکہ سفر کے دوران روزہ رکھنا فرض نہیں’۔

سیفٹی الرٹ میں کہا گیا کہ روزہ پانی کی کمی، اضطراب میں کمی، فیصلے کی خرابی اور صلاحیت کم کرنے کا سبب ہوسکتا ہے۔

یہ بھی کہا گیا کہ تمام حقائق پر معقول طور پر غور کرنے کے بعد یہ واضح ہو گیا ہے کہ روزے کے وقت ہوائی جہاز اڑانا نہ صرف آپ کی جان کو بلکہ دیگر لوگوں کی جان کو بھی خطرے میں ڈال سکتا ہے۔

دریں اثنا پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے رمضان المبارک کے دوران مقامی پروازوں میں مسافروں کو افطار باکسز فراہم کرنے کی اجازت دے دی۔

اتھارٹی نے تمام مقامی شیڈول اور چارٹرڈ ایئر لائن آپریٹرز کو اس سلسلے میں ہدایات جاری کردی ہیں۔

واضح رہے سول ایوی ایشن نے پاکستان میں کورونا وائرس کیسز میں اضافے کی روشنی میں پاکستان میں مقامی فلائٹ آپریشنز میں کھانے پینے اور مشروبات پیش کرنے پر پابندی عائد کردی تھی۔

سول ایوی ایشن اتھاڑی نے ایئرلائنز کو ہدایت کی کہ افطار باکسز کو صرف چیک ان کاؤنٹرز پر مسافروں کے حوالے کیا جائے گا۔


اپنا تبصرہ لکھیں