: پیٹ کمنز99 وکٹیں لیکرسال کے کامیاب ترین پیسربن گئے


میلبورن: 

 آسٹریلوی فاسٹ بولر پیٹ کمنز 2019 میں ایک وکٹ کی کمی سے انٹرنیشنل شکاروں کی سنچری مکمل نہیں کرپائے۔

انھوں نے سال کا اختتام 99 وکٹوں کے ساتھ کرلیا، وہ رواں برس سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بنے، ان سے قبل 2009 میں مچل جونسن نے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پیسر کا اعزاز پایا تھا، کمنز نے 99 وکٹیں 20.50 کی حیران کن اوسط سے حاصل کیں۔

ان کے بعد رواں برس ہموطن مچل اسٹارک(77) اور بھارتی پیسر محمد شمی (77) نمایاں رہے، ناتھن لیون اور افغانستان کے راشد خان یکساں طور پر 56،56 وکٹیں لیکر سال کے کامیاب ترین اسپنرز قرار پائے۔


اپنا تبصرہ لکھیں