پیٹ کمنز کی کَٹی انگلی کا قصہ کیا ہے؟

پیٹ کمنز کی کَٹی انگلی کا قصہ کیا ہے؟


بھارت میں ان دنوں آئی پی ایل جاری ہے جس میں غیرملکی کھلاڑیوں کی بھی بڑی تعداد کھیل رہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہوئی ہے جس میں آسٹریلوی فاسٹ بولر کو بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اس تصویر کے بعد یہ گمان کیا جارہا ہے کہ پیٹ کمنز اپنے بچپن کا واقعہ ہاردک پانڈیا کو سنا رہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق پیٹ کمنز نے 2011ء میں انکشاف کیا تھا کہ جب وہ تین یا چار سال کے تھے تو ان کی انگلی کا اوپری حصہ کٹ گیا تھا۔

آسٹریلوی فاسٹ بولر کا واقعے سے متعلق بتانا تھا کہ بچپن میں ان کے سیدھے ہاتھ کی انگلی کا اوپری حصہ دروازے میں آنے کے باعث کٹ گیا تھا تاہم انہیں اس سے فرق نہیں پڑا کیونکہ دیگر انگلیوں کی لمبائی برابر تھی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق پیٹ کمنز کے ساتھ یہ حادثہ گھر میں اُس وقت پیش آیا تھا جب وہ اپنے بہن بھائیوں کو بچپن میں لالی پوپ بانٹ رہے تھے اور جب وہ ایسا کرنے اپنی بہن کے پاس گئے تو اس نے دروازہ زور سے بند کردیا تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں