پینٹاگون کا بنوں حملے میں فوجی جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس

پینٹاگون کا بنوں حملے میں فوجی جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس


امریکی محکمہ دفاع نے بنوں حملے میں فوجی جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان پینٹاگون میجر جنرل پیٹ ریڈر (Pat Ryder) نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کے لیے امریکا اور پاکستان ماضی میں بھی کام کر چکے ہیں، ایسے طریقوں پر بات کرتے رہتے ہیں جن سے ہم مل کر کام کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ سیکورٹی تعاون کے تعلقات کو برقرار رکھتے ہیں۔

پاکستان کو جدید امریکی ہتھیار فراہم کرنے کے سوال پر ترجمان نے کہا کہ ان کے پاس اعلان کرنے کو کچھ نہیں، پاکستان کے ساتھ سکیورٹی تعاون کے تعلقات برقرار ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دو دنوں میں بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگرد حملوں میں 10 جوان اور 5 شہری شہید ہوئے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں