پیسا2020: سجل علی کو نامزد کرلیاگیا


پاکستانی اداکارہ سجل علی کو ‘پاکستان انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈز 2020’ (پیسا)  میں ‘بہترین ٹی وی اداکارہ’کے ایوارڈ کے لئے نامزدکرلیاگیا ہے۔

اداکارہ نے ڈرامہ سیریل آنگن میں اپنی لاجواب اداکاری کے لئے نامزدگی حاصل کی ہے۔

سجل علی کی جانب سے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شائقین کے ساتھ بڑی خوشخبری شیئر کی گئی ہے۔

ایوارڈ کے لئے ساتھ سجل جن پاکستانی اداکاراوں کے ساتھ مقابلے کیلئےنامزد کی گئی ہیں اس میں عائزہ خان ، حنا الطاف ، مومل شیخ ، صبا قمر ، ثنا جاوید ، سارہ خان ، اور صنم بلوچ شامل ہیں۔ ’پاکستان انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈز‘ دبئی کے گرینڈ کوکا کولا ایرینا میں 7 فروری 2020 کو منعقد ہوگا۔

دوسری جانب سجل علی کی بہترین اداکاری کی دھوم بھارت سرحد پار بھارت میں بھی ہے اور اداکارہ کے مداح صرف پاکستان تک ہی محدود نہیں بلکہ دنیا بھرمیں موجود ہیں جواداکارہ کےکام کواکثروبیشترسراہتےنظرآتے ہیں۔

سجل علی نے دوسال قبل بالی ووڈمیں بھی اداکاری سری دیوی کی فلم ’موم‘ میں اپنی کارکردگی دکھائی جس کے بعد ان کی فین فالوونگ میں تیزی سے اضافہ ہوگیا۔

بالی ووڈ کی اس کامیاب فلم میں جلوہ گر ہونے کے بعد اداکارہ کے صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ بھارت میں بھی کئی مداح بن گئے جن میں سے ایک نامور بھارتی ماڈل اور اداکارہ سونم باجوہ کانام بھی شامل ہے۔

ماڈل واداکارہ سونم باجوہ نے اپنے ایک انٹرویو میں سجل علی کے کام کی پذیرائی کرتے ہوئے کہاکہ وہ سجل علی کی بہت بڑی مداح ہیں اور پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے بھی بےحد متاثر ہیں۔

بھارتی اداکارہ سونم باجوہ کا کہنا تھا کہ ’میں سجل علی کی بہت بڑی مداح ہوں، وہ ایک بہترین اداکارہ ہیں، مجھے یہ بتاتے ہوئے بےحد خوشی ہوتی ہے کہ میں نے سجل سے بہت کچھ سیکھا ہے، وہ ایک شانداراداکارہ ہیں بلکہ میں یہ کہوں گی کہ سجل  اس دور کی بہترین  اداکارہ ہیں‘۔

انہوں نےمزید کہا کہ میں اس وقت پاکستانی ڈرامے الف، میرے پاس تم ہو، یہ دل میرا دیکھ رہی ہوں، میں یہ ڈرامے دیکھ کر کافی حیران بھی ہوتی ہوں، میں ممبئی میں رہتی ہوں اس کے باوجود میرا زیادہ تر کام پنجابی میں ہوتا ہے، پنجابی انڈسٹری اتنی بڑی نہیں، ہمارے پاس بہت زیادہ کام کرنے کو نہیں ہوتا نہ اس کے بارے میں زیادہ معلومات ہوتی ہیں۔

سونم باجوہ کے مطابق مجھے پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے بارے میں سب کچھ معلوم ہے، میں تمام شخصیات کو جانتی ہوں، پاکستان میں میرے کچھ بہت قریبی دوست بھی ہیں، میں ذاتی طور پرسجل اور رابعہ بٹ کو بھی جانتی ہوں، میں پاکستانی ڈراموں کو فالو کرتی ہوں اور یہ بہترین ہوتے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں