پیرس اولمپکس2024ء: اختتامی تقریب کیلئے ٹام کروز نے کتنا معاوضہ لیا؟

پیرس اولمپکس2024ء: اختتامی تقریب کیلئے ٹام کروز نے کتنا معاوضہ لیا؟


پیرس اولمپکس 2024ء کی اختتامی تقریب کو چار چاند لگانے والے ہالی ووڈ اسٹار ٹام کروز نے اپنی جاندار پرفارمنس کا کتنا معاوضہ لیا؟ اس حوالے سے رپورٹ سامنے آ گئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لاس اینجلس اولمپکس (LA28) کے صدر اور چیئرپرسن کیسی واسرمین نے 62 سالہ اداکار ٹام کروز کے خطرناک اسٹنٹ سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔

یاد رہے کہ 12 اگست کو ہونے والی پیرس اولمپکس 2024ء کی اختتامی تقریب میں ایکشن اسٹار نے فرانس کے نیشنل اسٹیڈیم کی چھت سے چھلانگ لگا کر اولمپک کا جھنڈا وصول کیا اور اولمپکس کے اگلے میزبان امریکی شہر لاس اینجلس یہ جھنڈا پہنچایا۔

مشن امپاسیبل سیریز میں خطرناک اسٹنٹس پرفارم کر کے دنیا بھر میں شہرت حاصل کرنے والے اداکار نے اولمپکس کی اختتامی تقریب میں 50 میٹر کی بلندی سے چھلانگ لگائی اور اسٹیڈیم میں موجود شائقین کی توجہ حاصل کی۔

اداکار اسٹیج پر پہنچے جہاں انہوں نے لاس اینجلس کی میئر کیرن باس سے مصافحہ کرنے کے بعد اولمپک کا جھنڈا وصول کیا اور اسے لے کر بائیک پر اسٹیڈیم سے باہر نکل گئے۔

پہلے سے ریکارڈ کی گئی ویڈیو میں انہیں اسکائی ڈائیونگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے، ٹام کروز اسکائی ڈائیونگ کرتے ہوئے اولمپکس کے اگلے میزبان لاس اینجلس کے تاریخی مقام ہالی ووڈ پہنچے۔

لاس اینجلس اولمپکس (LA28) کی صدر اور چیئرپرسن کیسی واسرمین نے انکشاف کیا ہے کہ کئی ہفتوں کی محنت، ریہرسلز اور خطرناک اسٹنٹ کی فائنل پرفارمنس کے لیے ٹام کروز اور ان کی ٹیم نے کوئی معاوضہ نہیں لیا، انہوں نے یہ پرفارمنس بلا معاوضہ انجام دی۔


اپنا تبصرہ لکھیں