پیرس اولمپکس میں 2 برانز میڈلز جیتنے والی بھارتی شوٹر منو بھاکر کے وارے نیارے ہوگئے

پیرس اولمپکس میں 2 برانز میڈلز جیتنے والی بھارتی شوٹر منو بھاکر کے وارے نیارے ہوگئے


پیرس اولمپکس میں 2 برانز میڈلز جیتنے والی بھارتی شوٹر منو بھاکر کے وارے نیارے ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق منو بھاکر راتوں رات مختلف برانڈز کے لیے سُپر اسٹار بن گئی ہیں، اولمپک میڈلز جیتنے کے بعد معاہدوں کے لیے 40 برانڈز نے بھارتی شوٹر سے رابطے کرلیے ہیں اور منو بھاکر کے معاہدے کرنے کی فیس 20 لاکھ سے بڑھ کر کروڑوں میں چلی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 22 سالہ منو بھاکر نے 10 میٹر ایئر پسٹل اور مکسڈ ٹیم میں 2 میڈلز جیتے ہیں۔

ایک اسپورٹس کمپنی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسپانسر شپ معاہدوں کے لیے 40 برانڈز نے رابطے کیے ہیں، ہم طویل المدتی معاہدے کرنے کے خواہشمند ہیں اور دو تین معاہدے ہو چکے ہیں۔

اسپورٹس کمپنی کا کہنا ہے کہ معاہدہ اب 20 ،25 لاکھ سے ایک سال کے لیے ڈیڑھ کروڑ روپے تک پہنچ گیا ہے، ایک سے تین ماہ کے ڈیجیٹل معاہدوں کی آفرز ہیں لیکن طویل المدتی معاہدے چاہتے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں