پیرس اولمپکس میں آج ہونے والے اسکیٹ بورڈنگ کے مقابلے ملتوی کردیے گئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق پیرس اولمپکس میں آج مینز اسٹریٹ اسکیٹ بورڈنگ کا ایونٹ ہونا تھا تاہم پیرس میں رات بھر جاری بارش کی وجہ سے ٹریکس مقابلے کیلئے خشک نہ ہوسکے۔
مینز اسٹریٹ اسکیٹ بورڈنگ کے مقابلے اب پیر کو منعقد ہوں گے جبکہ اتوار کو خواتین کا ایونٹ شیڈول کے مطابق کھیلا جائے گا۔
دوسری جانب پیرس اولمپکس میں شوٹنگ کے مقابلوں میں قازقستان نے پہلا میڈل جیت لیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق 10 میٹر ایئر رائفل مکسڈ ٹیم میں قازقستان نے برانز میڈل جیتا۔
قازقستان کی ٹیم نے جرمنی کو شکست دے کر برانز میڈل جیتا۔