پیرالمپکس میں برانز میڈل جیتنے والے ایتھلیٹ حیدر علی کا آبائی شہر میں والہانہ استقبال

پیرالمپکس میں برانز میڈل جیتنے والے ایتھلیٹ حیدر علی کا آبائی شہر میں والہانہ استقبال


پیرالمپکس کے ڈسکس تھرو مقابلوں میں برانز میڈل جیتنے والے ایتھلیٹ حیدر علی آبائی شہر گوجرانوالہ پہنچ گئے۔ قومی ہیرو کا آبائی شہر پہنچنے پر والہانہ استقبال کیا گیا۔ ریلی کی شکل میں قومی ہیرو کو ان کی رہائش گاہ کھیالی لایا گیا۔

پیرس میں ہونے والے پیرالمپکس گیمز میں برانز میڈل جیت کر ملک کا نام بلند کرنے والے قومی ہیرو ایتھلیٹ حیدر علی میڈل کے ساتھ گوجرانوالہ پہنچے تو شہریوں نے شاندار استقبال کیا۔ پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور ہار پہنائے۔

اُن کو گاڑیوں کے بڑے قافلے میں اُن کی رہائش گاہ کھیالی لایا گیا، راستے میں شہریوں نے جگہ جگہ اپنے ہیرو کا شاندار استقبال کیا۔

پیرالمپکس میں پاکستان کے واحد ایتھلیٹ حیدر علی نے ایف 37 کیٹیگری کے مقابلوں میں 52. 54 میٹرز تھرو کرکے برانز میڈل اپنے نام کیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں