پہلے ریشم کی تعریف پھر ڈیلیٹ کرنے کی ہدایت، میرا کی نئی ویڈیو وائرل


کراچی: 

اپنی گلابی انگریزی کے باعث میڈیا کی توجہ کا مرکز رہنے والی اداکارہ میرا کی نئی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اداکارہ میرا کی سوشل میڈیا  پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اداکارہ ریشم کی تعریف کرتے ہوئے کہہ رہی ہیں کہ ریشم بہت ہی اسٹائلش کوئین ہیں۔ ریشم کی اسٹائل اسٹیٹمنٹ ہمیشہ مجھے حوصلہ دیتی ہے۔ تاہم انہوں نے یہ جملہ انگریزی میں اداکیا اور اسے اداکرتے ہوئے اٹک گئیں۔ اس کے بعد میرا نے کہا میرے خیال میں ہماری انڈسٹری کی تمام اداکارائیں اسٹائلش ہیں۔ بعد ازاں میرا نے کہا یہ ’’ڈے لیٹ‘‘ کردیجئے گا۔

یہ بھی پڑھیں: میرا نے فرفر انگریزی بول کے سب کو حیران کردیا

میرا کا انگریزی لفظ ’’ڈیلیٹ‘‘ کو ’’ڈے لیٹ‘‘ کہنے پر سوشل میڈیا پر مذاق بنایا جارہا ہے اور بڑی تعداد میں یہ ویڈیو لوگ سوشل میڈیا پر شیئر کررہے ہیں۔

اس ویڈیو کے ساتھ میرا کی ماضی کی بھی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں میرا ایک شو کے دوران غلط اور ٹوٹی پھوٹی انگریزی بولتی نظر آرہی ہیں اور انگریزی بولتے ہوئے بار بار اٹک رہی ہیں جب کہ شو میں موجود مہمان میرا کی انگریزی سے بیزار اپنے موبائل فون میں مگن نظر آرہے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں