وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پچھلے سال کی نسبت 33 فیصد زائد ٹیکس اکٹھے کیے۔
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر نے تاریخی ٹیکسز اکٹھے کیے۔
مفتاح اسماعیل نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ایک ماہ میں 580 ارب روپے کی وصولیوں کا ریکارڈ تھا، جون میں 765 ارب کے ٹیکسز اکٹھے کرنے کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔
مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ ہم نے چوتھی سہ ماہی میں حکومت سنبھالی، چوتھی سہ ماہی میں 1741 ارب روپے اکٹھے کیے۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پچھلے سال کی نسبت 33 فیصد زائد ٹیکس اکٹھے کیے گئے ہیں اور 39 ارب روپے کے ریفنڈ بھی دیئے ہیں جو ریکارڈ ہے۔
انکا کہنا تھا کہ ہم نے یہ ٹیکسز پیٹرولیم لیوی کے بغیر یقینی بنائیں، سیلز ٹیکس بھی اس دوران نہیں لگایا گیا اس کے باوجود 45 فیصد زیادہ ٹیکسز اکٹھے کیے ہیں۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیکس گزاروں کے شکر گزار جنہوں نے ٹیکس دیئے، انکم ٹیکس کی مد میں کبھی 379 ارب روپے اکٹھے کیے، جون میں انکم ٹیکس 49 فیصد زیادہ رہا ہے، کسی سے ہم نے ایک روپیہ ایڈوانس ٹیکس نہیں لیا ۔