یش راج بینر تلے بننے والی فلم ’پٹھان‘ دنیا بھر میں اب تک 200 کروڑ سے زائد کا بزنس کرکے تمام ہندی فلموں کے ریکارڈ توڑ چکی ہے۔
اس فلم میں جہاں ایک طرف شاہ رخ خان کا منفرد انداز اور ایکشن مداحوں کو پسند آرہا ہے وہی اس میں دبنگ سپر اسٹارسلمان خان کی انٹری بھی قابل دید ہے۔
بلاک بسٹر فلم پٹھان کے ڈائیلاگ رائٹر عباس ٹائروالا نے حال ہی میں فلم میں سلمان خان کے کیمیو کے بارے میں بات کی۔
انہوں نے کہا کہ اس فلم میں شاہ رخ خان اور سلمان خان کے کیمیو سین میں ڈائیلاگ لکھنا مشکل تھا، اس سین کے لیے دونوں سپر اسٹارز کے درمیان توازن برقرار رکھنا مشکل تھا، میں ایک دن سیٹ پر گیا تو دونوں اداکار ایک ساتھ شوٹنگ کررہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ شوٹنگ میں شاہ رخ اور سلمان کے درمیان ایک مذاق کا تبادلہ ہوا، جہاں شاہ رخ کا کہنا تھا کہ یہ شاہ رخ کی فلم ہے اس لیے آپ مجھے نظر انداز نہیں کرسکتے، جس پر سلمان نے کہا اس فلم میں سلمان کی اسپیشل انٹری ہے اس لیے درمیان توازن رکھنا تھا جو کہ ایک بہت مشکل کام تھا۔
انہوں نے کہا کہ دونوں اداکار بھارت کے بڑے ستارے ہیں اور وہ کتنے ہی اچھے دوست کیوں نہ ہو دونوں کے سوچنے کا نظریہ الگ ہے، اگر وہ ایک ساتھ اسکرین شیئر کررہے ہیں تو وہ جانتے ہیں کہ میرے سامنے اداکارہ کے ڈائیلاگز کس طرح کے ہیں اور میں کس لائن میں بول رہا ہوں۔
ڈائیلاگ رائٹر عباس ٹائروالا نے مزید کہا کہ اس طرح کے معاملات میں شاہ رخ اور سلمان جیسے بڑے اداکار اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہیں جس میں وہ خود بتاتے ہیں انہیں کس سین میں سیریس ڈائیلاگ اور مزاحیہ ڈائیلاگ بولنا ہے۔