پُرتعیش منگنی کے بعد رابیکا خان نے منگیتر کی ’پری برتھ ڈے سیلیبریشن‘ کا آغاز کر دیا

پُرتعیش منگنی کے بعد رابیکا خان نے منگیتر کی ’پری برتھ ڈے سیلیبریشن‘ کا آغاز کر دیا


پاکستانی معروف ٹک ٹاکر، کانٹینٹ کرئیٹر و اداکارہ رابیکا خان نے اپنی طویل اور پرتعیش ترین منگنی کے بعد منگیتر، حسین ترین کی سالگرہ کی پری سیلیبریشن کا آغاز کر دیا ہے۔

رابیکا خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر گزشتہ روز ایک نئی ویڈیو اور خوبصورت تصویریں شیئر کی ہیں۔

تصویروں میں سیاہ رنگ کے خوبصوت لباس میں ملبوس رابیکا خان کے ساتھ پرتعیش دو سیاہ کاروں کو بھی دیکھا جا سکتا ہے جن کے سامنے ’ہیپی برتھ ڈے حسین‘ لکھا ہوا ہے۔

رابیکا حسین نے تصویروں کی پوسٹ پر ’توبہ توبہ‘ کا کیپشن دیا ہے۔

دوسری جانب رابیکا خان کا حسین ترین کے ساتھ اپلوڈ کی گئی ویڈیو کے کیپشن میں لکھنا ہے کہ ’میری زندگی کی محبت کے لیے سالگرہ سے پہلے کا سرپرائز۔‘

متعدد تقریبات کے بعد رابیکا خان اور حسین ترین کی منگنی ہو گئی

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ رابیکا خان اور حسین ترین کی منگنی کے سلسلے میں تقریبات کا سلسلہ جاری تھا جس میں سب سے پہلے ’بات پکی‘ کی رسم ہوئی تھی۔

بعد ازاں اس جوڑے نے ’میوزک نائٹ‘ اور ’قوالی نائٹ‘ کا انعقاد کیا تھا، پھر ’ڈانڈیاں‘، ’ڈھولکی‘ اور ’مہندی‘ کی تقریبات منعقد ہوئی تھیں۔

سب سے آخر میں اس جوڑے نے باقاعدہ طور پر پرتعیش انداز میں کراچی میں سمندر کنارے منگنی کی تھی۔


اپنا تبصرہ لکھیں