عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے بدتمیزی کرنے والی خاتون کا ہاتھ جھٹک دیا۔
نئے سال کی مناسبت سے منعقد کی گئی تقریب کے موقع پر پوپ فرانسس سینٹ پیٹرز اسکوائر پر جمع ہونے والے لوگوں سے مصافحہ کر رہے تھے کہ اس دوران ایک خاتون نے انہیں اپنی طرف کھینچنے کی کوشش کی۔
پوپ فرانسس سے خاتون کی بدتمیزی کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پوپ فرانسس مختلف لوگوں سے ملتے ہوئے کالی جیکٹ پہنے خاتون کے پاس پہنچتے ہیں اور ان سے ہاتھ ملا کر مڑنے لگتے ہیں تو خاتون ان کا ہاتھ روز سے دبوچ کر انہیں اپنی جانب کھینچنے کی کوشش کرتی ہے۔
پوپ فرانسس انتہائی ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے خاتون کے ہاتھ پر تھپڑ مارتے ہوئے اپنا ہاتھ چھڑاتے ہیں اور وہاں سے روانہ ہو جاتے ہیں۔