پولیس اب کسی بھی مشکوک شہری کی موقع پر ہی شناخت کر سکے گی


وفاقی دارالحکومت میں پولیس اہلکاروں کی وردیوں میں کیمرے کے بعد شہریوں کی فوری شناخت کے لیے فنگر پرنٹ ٹیکنالوجی بھی متعارف کرا دی گئی۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ناکوں پر فنگر پرنٹ سافٹ وئیر متعارف کرایا گیا ہے، بائیو میٹرک سسٹم سے ہر شہری کا ریکارڈ ناکوں پر میسر ہو گا۔

سلام آباد پولیس ترجمان کا مؤقف ہے کہ سافٹ وئیر کے ذریعے جرائم پیشہ افراد اور چوری شدہ گاڑیوں کی معلومات میسر ہوں گی۔

ترجمان کے مطابق اب کسی شخص کی تصدیق کے لیے پولیس کو تھانے جانے کی ضرورت نہیں پڑےگی۔

Islamabad Police@ICT_Police

آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان خصوصی کاوشوں سے چیک پوسٹس پر جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے فنگر پرنٹ کا استعمال شروع.

بائیو میٹرک کی مدد سے ہر شہری کا ریکارڈ ناکہ جات پر میسر ہوگا.جس شخص کی تصدیق کرنا مقصود ہوگی تھانے لے جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی. @PTVNewsOfficial

View image on TwitterView image on TwitterView image on Twitter
80 people are talking about this

آئی جی اسلام آباد عامر ذوالفقار کا کہنا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہمارا اولین فرض ہے اور وفاقی دارالحکومت کو جرائم سے پاک کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کریں گے۔


اپنا تبصرہ لکھیں