پوجا بھٹ نے جب سلمان سے نفرت، سہیل خان سے محبت کا اعتراف کیا تھا

پوجا بھٹ نے جب سلمان سے نفرت، سہیل خان سے محبت کا اعتراف کیا تھا


ایک وقت تھا جب پوجا بھٹ نے سلمان خان سے نفرت اور اُن کے بھائی سہیل خان سے محبت کا اعتراف کیا تھا۔

یہ بات ہے 1995ء کی جب پوجا بھٹ اور سہیل خان کے سنجیدہ نوعیت کے معاملات چل رہے تھے، اس دوران اداکارہ نے سلمان خان سے نفرت کا تذکرہ کیا تھا۔

پوجا بھٹ آج کل بگ باس او ٹی ٹی سیزن 2 میں شریک ہیں، شو کے میزبان سلمان خان ہیں، اداکارہ نے اس دوران اپنے ایک پرانے انٹرویو کا تذکرہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ انٹرویو کے دوران سلمان خان سے متعلق سوال پوچھا گیا تو اداکارہ نے جواب دیا کہ شروع کے دنوں میں میرے اور سلمان خان کے درمیان عجیب و غریب نوعیت کی نفرت تھی، ہم میں بن نہیں پارہی تھی۔

پوجا بھٹ نے مزید کہا کہ ہمارے درمیان اس نوعیت نے جنگ کی شکل اختیار کرلی تھی، لیکن اب ہم بہت اچھے دوست ہیں بلکہ خوش کن خاندان ہیں۔

اسی انٹرویو میں اداکارہ نے سہیل خان سے اپنے تعلق کی نوعیت پر بات کی اور کہا تھا کہ شادی یقیناً میرے ذہن میں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لیکن سہیل بطور ہدایت کار نئے کیریئر کی دہلیز پر ہے، ہمیں شادی کے مقام اور مینو کا فیصلہ کرنے میں مزید 2 سال لگ سکتے ہیں۔

پوجا بھٹ نے کہا تھا کہ ہم مستقل رشتہ چاہتے ہیں، جو عام نوعیت کا نہ ہو، یہ ہم دونوں کی خواہش ہے۔

پوجا بھٹ اور سہیل خان اچھے تعلق کے باوجود ایک نہیں ہوسکے، سہیل خان نے 1998ء میں سیما خان سے شادی کی اور ان دونوں کی 2022ء میں باضابطہ طلاق ہوگئی۔

دوسری طرف پوجا بھٹ نے 2003ء میں منیش مکھیجا سے شادی کی، اس جوڑے کے درمیان 2014ء میں طلاق ہوگئی، اس حوالے سے ادکارہ نے کہا کہ وہ اب اپنے طریقے زندگی جی رہی ہیں۔

پوجا بھٹ آخری بار فلم’چپ۔ ریونج آف دی آرٹسٹ‘ میں نظر آئیں، اس سے قبل انہوں نے نیٹ فلکس سیریز ’بمبئی بیگم‘ سے اداکاری میں دوبارہ قدم رکھا تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں