پنیر ریشمی ہانڈی چکن کی چھوٹی بوٹیوں، گاڑھے مسالے اور چٹ پٹے اجزا کے امتزاج سے بنائی جاتی ہے، اسے بنانا بہت آسان ہے، مزے دار، مکھنی پنیر ریشمی ہانڈی کو گرم روغنی نان کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔
اجزاء
-
- مرغی کی بوٹیاں، بغیر ھڈی کی1 کلو گرام
- خوردنی تیل2 سے 3 کھانے کے چمچ
- مکھن1 کھانے کا چمچ
- ادرک لہسن کا پیسٹ1 کھانے کا چمچ
- پیاز کا پیسٹآدھا کپ
- پسی ہوئی سفید دکھنی مرچآدھا چائے کا چمچ
- نمکحسب ذائقہ
- پسی ہوئی کالی مرچآدھا چائے کا چمچ
- لیموں کا رس1 چائے کا چمچ
- پانیحسب ضرورت
- کریم1 کپ
- چیز کے ٹکڑے1 کپ
- گرم مسالاآدھا چائے کا چمچ
- کٹی ہوئی ہری مرچیں2 عدد
-
ترکیب
- ایک برتن میں خوردنی تیل ڈال کر اسے گرم کریں، پھر اس میں مکھن شامل کریں، چکن ڈالیں اور اس وقت تک پکائیں جب تک اس کی رنگت تبدیل نہ ہوجائے۔
- اب اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ اور پیاز کا پیسٹ ڈالیں اور اچھی طرح بھونیں۔
- اب اس میں پسی ہوئی دکھنی مرچ، نمک، پسی ہوئی کالی مرچ اور لیموں کا رس ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
- اب اس میں پانی ڈالیں، ڈھکن دے کر 7 منٹک تک پکنے کے لیے چھوڑ دیں۔
- اب اس میں کریم شامل کریں، اچھی طرح ملائیں اور مزید 5 منٹ کے لیے دم دے دیں۔
- اب اس میں چیز کے ٹکڑے ڈالیں، گرم مسالا اور کٹی ہوئی ہری مرچیں شامل کریں اور پانی ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
- گرما گرم مزے دار پنیر ریشمی ہانڈی تیار ہے۔