پنڈی ٹیسٹ: دوسری اننگز میں پاکستان کی بیٹنگ جاری

پنڈی ٹیسٹ: دوسری اننگز میں پاکستان کی بیٹنگ جاری


پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے آخری دن کے کھیل کا آغاز ہو گیا ہے۔

بنگلادیش کے خلاف پاکستان کی دوسری اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔

پنڈی ٹیسٹ کے آخری روز پاکستان نے اپنی دوسری نامکمل اننگز کا آغاز 23 رنز 1 کھلاڑی آؤٹ سے کیا تو عبداللّٰہ شفیق 12 اور شان مسعود 9 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں محمد رضوان کے 171 اور شعود شکیل کے 141 رنز کی بدولت 448 رنز بنائے تھے اور گرین کیپس نے اپنی پہلی اننگز 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر ڈیکلیئر کر دی تھی۔

راولپنڈی ٹیسٹ میں بنگلادیشی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 565 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی، اسے پاکستان پر 117 رنز کی بھاری برتری حاصل کی تھی۔


اپنا تبصرہ لکھیں