پنجاب میں بجلی 14 روپے سستی کرنیکا اعلان، 200 یونٹ والے صارفین کو ریلیف نہیں ملے گا

پنجاب میں بجلی 14 روپے سستی کرنیکا اعلان، 200 یونٹ والے صارفین کو ریلیف نہیں ملے گا


اسلام آباد: پنجاب حکومت کی جانب سے بجلی صارفین کو 14 روپے فی یونٹ ریلیف 200 یونٹ تک استعمال کرنے والے صارفین کو نہیں ملے گا۔

دو روز قبل مسلم لیگ نون کے صدر نواز شریف نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبے میں 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو 2 ماہ کے لیے 14 روپے فی یونٹ تک ریلیف دینے کا اعلان کیا تھا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بھی وزیراعلیٰ پنجاب کے بجلی کی قیمتوں میں ریلیف کے اقدامات کو سراہا تھا جبکہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ کا کہنا تھا نواز شریف کو عوام کے درد کا احساس ہے اور وہ ہمیشہ عوام کی فلاح کے لیے کام کرتے ہیں۔

تاہم اب ذرائع کا بتانا ہے کہ حکومت کی جانب سے ماہانہ 200 یونٹ استعمال کرنے والوں کے لیے بجلی منہگی نہیں کی گئی تھی اس لیے پنجاب حکومت کا حالیہ اعلان کردہ فی یونٹ14روپےکاریلیف ماہانہ 201 سے 500 یونٹ تک کےصارفین کو ہی ملےگا۔

ذرائع کے مطابق بجلی کے ٹیرف میں ریلیف کا اطلاق اگست اور ستمبر  2024 کے بلوں میں ہوگا۔


اپنا تبصرہ لکھیں