پنجاب سنسر بورڈ نے ’باربی‘ کو این او سی دے دیا

پنجاب سنسر بورڈ نے ’باربی‘ کو این او سی دے دیا


ہالی ووڈ مووی “باربی” کو پنجاب سنسر بورڈ کا نان آبجیکشن سرٹیفیکٹ (این او سی) مل گیا، پنجاب حکومت کا اعتراض برقرار ہے۔ جیو فیکٹ چیک نے معاملے کی وضاحت کر دی۔

سوشل میڈیا پر خبر تھی کہ فلم کو سنسر بورڈ کا این او سی نہیں ملا، سنسر بورڈ نے جیو فیکٹ چیک ٹیم کو بتایا کہ معمولی ترمیم کے بعد سنسر بورڈ فلم کی نمائش کی اجازت دے چکا ہے۔

جیو فیکٹ چیک سوشل میڈیا پر پھیلی خبروں کی جانچ کا مؤثر پلیٹ فارم ہے، کسی بھی خبر کی نشاندہی کیلئے جیو فیکٹ کی انگلش اور اردو ویب سائٹ پر رجوع کیا جا سکتا ہے۔

فیس بک اور ٹوئٹر پر بھی کسی خبر کی سچائی کیلئے جیو فیکٹ چیک کے نام سے سرچ کیا جاسکتا ہے، کسی بھی دعوے کی نشاندہی کیلئے جیو فیکٹ چیک کی ویب سائٹ پر آپ اپنی آراء بھی دے سکتے ہیں۔

فیک نیوز سے چھٹکارا پاکر جیو۔


اپنا تبصرہ لکھیں