لاہور کے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) میں مبینہ طور خاتون سے زیادتی کرنے والے ہسپتال کے ملازم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق لاہور پولیس نے بتایا کہ پنجاب انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں خاتون سے مبینہ زیادتی کرنے والا ہسپتال کا ملازم ہے۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم نے دوسری منزل پر لیجا کر خاتون سے ذیادتی کی، خاتون والد کے بائی پاس کے لیے ڈیڑھ ماہ سے ہسپتال میں موجود ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکےگرفتارکر لیا گیا، ملزم نے جلد بائی پاس کروانے کا جھانسہ دے کر زیادتی کی، میڈیکل کے بعد مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔