پشاور:ہوائی فائرنگ کرنیوالی خاتون نےضمانت قبل ازگرفتاری کرلی


پشاور کے علاقے حیات آباد میں ہوائی فائرنگ کرنے والی خاتون نے مقامی عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری کرلیا۔

خاتون کی سوشل میڈیا پر ہوائی فائرنگ کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد پولیس نے مذکورہ خاتون کی تلاش شروع کردی۔ گرفتاری سے بچنے کیلئے خاتون صبا جعفر نے ایڈیشنل سیشن جج سے رجوع کیا اور ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دی، جسے عدالت نے منظور کرلیا۔

عدالت نے ملزمہ کو 2 نفری، 80، 80 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا بھی حکم دیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اے ایس پی حیات آباد نے وائرل ویڈیو کا نوٹس لیا تھا۔ پولیس نے خاتون کے خلاف ہوائی فائرنگ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے انہیں جلد گرفتار کرنے کا بھی اعلان کیا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ خاتون پشاور کے پوش علاقے حیات آباد کی رہائشی ہے اور اس کے خلاف تھانہ تاتارا حیات آباد میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ خاتون کی شناخت شہریوں کی مدد سے کی گئی۔ سوشل میڈیا پر خاتون کی پروفائل پر بھی مختلف چیزیں لکھی ہوئی تھیں

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون سرعام سڑک پر کھڑے ہو کر پستول سے ہوائی فائرنگ کرر ہی ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں