کراچی:
ضلع نوشہرو فیروزکے علاقے پڈعیدن کے قریب مال گاڑی کوحادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 13 بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق سندھ کے ضلع نوشہروفیروزکے علاقے پڈعیدن میں مال گاڑی کی 13 بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں، جس کے ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی، دیگرمسافرٹرینوں کومتعدد اسٹیشنزپرروک لیا گیا تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ریلوے پولیس کے مطابق متاثرہ ٹریک کی بحالی کے لیے کوٹری سے امدادی ٹرین طلب کرلی گئی ہے تاہم ٹریک کی مکمل بحالی میں دو سے تین دن لگ سکتے ہیں۔