بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور بھارتی سیاستدان راگھو چڈھا کے شادی کے استقبالیے کا کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کی شادی 24 ستمبر کو ادے پور میں ہو گی جبکہ شادی کی مختلف تقریبات شادی ایک ہفتے بعد تک جاری رہیں گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اب بھارتی اداکارہ اور سیاسی رہنما کے استقبالیے کا دعوت نامہ سوشل میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل اس دعوت نامے کے مطابق ادے پور میں ہونے والی شادی کا جشن ایک ہفتے تک جاری رہے گا، جس کے بعد یہ جوڑا 30 ستمبر کو اپنے استقبالیے کی میزبانی چندیگڑھ میں کرئے گا۔
خیال رہے کہ پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا دونوں کا تعلق اسی شہر یعنی پنجاب کے دارالحکومت چندیگڑھ سے ہے۔
دعوت نامے پر درج تفصیلات کے مطابق راگھو چڈھا کے والدین الکا اور سنیل چڈھا اس تقریب کے اصل میزبان ہے، جنہوں نے اپنے بیٹے راگھو چڈھا اور بہو پرینیتی چوپڑا کی شادی کی خوشی میں استقبالیے کا اہتمام 30 ستمبر کو فائیو اسٹار ہوٹل تاج چندیگڑھ میں کیا ہے۔
خیال رہے کہ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق شادی سے قبل شروع ہونے والی تقریبات ادے پور کے ’دی لیلا پیلس‘ میں ہوں گی، جن کا آغاز 17 ستمبر سے ہو گا۔
17 سے 24 ستمبر تک ہونے والی شادی کی ان تقریبات میں تقریباً 200 سے زائد مہمان شرکت کریں گے جن میں 50 سے زائد وی وی آئی پیز شامل ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق راگھو چڈھا کی سیاست سے وابستگی ہونے کے باعث شادی کی تقریبات میں بڑی تعداد میں سیاسی رہنماؤں کی شرکت متوقع ہے جس کے وجہ سے سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔