پریانکا چوپڑا کا امریکی ریستوران ’سونا‘ جلد بند ہوجائے گا

پریانکا چوپڑا کا امریکی ریستوران ’سونا‘ جلد بند ہوجائے گا


بھارتی عالمی شہرت یافتہ اداکارہ پریانکا چوپڑا کا سابقہ امریکی ریستوران ’سونا‘ رواں ماہ کے اختتام پر بند ہوجائے گا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیویارک میں واقع ریستوران ’سونا‘ ہندوستانی کھانوں کو جدید رنگ دینے کے لیے جانا جاتا ہے، تاہم ریستوران نے 30 جون کو اپنی سروس بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریستوران بند ہونے کا یہ اعلان اداکارہ کے ریستوران سے الگ ہونے کے تقریباً ایک سال کے بعد سامنے آیا ہے۔

ریستوران نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرکے مذکورہ اعلان کیا یے۔

انہوں نے اسٹوری میں لکھا کہ 3 کامیاب برسوں کے بعد ’سونا‘ بند ہونے جا رہا ہے، ہم ہر اس شخص کے بے حد مشکور ہیں جو ہمارے در پر آئے، یہ ہمارے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ’سونا‘ اتوار 30 جون کو اپنی آخری سروس فراہم کرے گا۔

پریانکا چوپڑا کا امریکی ریستوران ’سونا‘ جلد بند ہوجائے گا

اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنے تمام کسٹمرز سے درخواست کی ہے کہ ان کے پاس موجود تمام گفٹ کارڈز اور وائچرز 30 جون سے قبل استعمال کرلئے جائیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں