پریانکا چوپڑا اور پریتی زنٹا نے لاس اینجلس میں ایک ساتھ ہولی منائی

پریانکا چوپڑا اور پریتی زنٹا نے لاس اینجلس میں ایک ساتھ ہولی منائی


عالمی شہرت یافتہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا اور ان کے شوہر، گلوکار نک جونس نے اس سال لاس اینجلس میں پریتی زنٹا کی فیملی کے ساتھ ہولی منائی۔

پریتی زنٹا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ہولی پارٹی سے کچھ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی ہیں۔

اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں سب کو ہولی کی مبارکباد دیتے ہوئے  لکھا کہ ’آج کا دن بہت زبردست تھا‘۔

اُنہوں نے پریانکا چوپڑا اور نِک جونس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ’ آپ لوگوں کے ساتھ ہولی منانا بہت اچھا لگا اور  خدا کا شکر ہے کہ بارش نہیں ہوئی اور سورج نکلا ہوا تھا‘۔

اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے آخر میں لکھا کہ’میں پورا دن ڈانس کرنے اور لذیذ کھانے کے بعد آج رات بالکل ایک چھوٹے بچے کی طرح سکون سے سوئی‘۔

دوسری جانب، پریانکا چوپڑا نے بھی اپنی انسٹا اسٹوری پر ہولی پارٹی سے اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو ہولی کی مبارکباد دی۔


اپنا تبصرہ لکھیں