اداکار ہ پریانکا چوپڑا اور ان کے شوہر گلوکار نک جونس رواں برس آسکرز کے اسٹیج پر میزبانی کے فرائض سرانجام دیتے نظر آئیں گے۔
مقبول جوڑی 15 مارچ کو منعقد کیے جانے والے فلمی دنیا کے سب سے بڑے میلے آسکر ایوارڈ میں 93 ویں اکیڈمی ایوارڈ کی نامزدگیوں کا اعلان کرے گی۔
پریانکا چوپڑا نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے آسکرز ایوارڈ میں بطور میزبان شامل ہونے کا اعلان کیا۔
اداکارہ نے اپنی ویڈیو پوسٹ میں مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ کیا میں آسکرز کی نامزدگیوں کا اعلان کرسکتی ہوں۔
انہوں نے مزید لکھا کہ پیر کو آسکرز کی ہونے والی نامزدگیوں کے اعلان سے متعلق کافی پر جوش ہوں۔
پریانکا نے اپنی پوسٹ میں مداحوں کے لیے نامزدگیوں کے اعلان کا وقت اور یوٹیوب لنک بھی شیئر کیا۔
واضح رہے کہ آسکرز ایوارڈ کی تقریب اب 28 فروری کے بجائے اب 25 اپریل کو روایتی انداز میں منعقد کی جائے گی۔