تیلگو فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار پربھاس کی آنے والی فلم ’کالکی‘ کی تشہیری ٹیم نے بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی رہائش گاہ ’منت‘ کے باہر ڈیرہ جمالیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر شاہرانیہ جھانوی نامی صارف نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ’منت کے باہر کالکی کی پروموشن‘۔
صارف کی تصویر میں فلم ’کالکی‘ کی تشہیری چلانے والی ایک ٹیم کو کنگ شاہ رخ خان کی رہائش گاہ ’منت‘ کے باہر پوسٹر تھامے کھڑے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
تصویر میں دکھائی دینے والے مذکورہ ٹیم تین افراد پر مشتمل ہے جن کے چہرے ماسک میں پوشیدہ ہیں جبکہ دو کے ہاتھوں میں رائفلیں اور ایک کے پاس پوسٹر ہے۔
ان کے عقب میں کنگ خان کی رہائش گاہ ’منت‘ کی نیم پلیٹ آویزاں ہے۔
تیلگو فلموں کے سپر اسٹار پربھاس کی نئی فلم 9 مئی 2024 کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل فلم ڈنکی اور فلم سالار کی ریلیز کی تاریخوں میں ٹکراؤ ہوگیا تھا لیکن دونوں سُپر اسٹارز نے اپنی فلموں کی تاریخ کو تبدیل نہیں کیا تھا۔