پرانے اسمارٹ فون کے 11 بہترین استعمال

پرانے اسمارٹ فون کے 11 بہترین استعمال


آپ نے ایک نیا اینڈرائیڈ اسمارٹ فون لے لیا ہے، اب سام سنگ کا نیا فلیگ شپ ہو، ویوو، ہواوے، رئیل می یا شیاؤمی کا کوئی نیا فون۔

مگر آپ اپنے پرانے فون کا کیا کریں گے؟

یقیناً اسے فروخت کردیں گے یا دراز میں رکھ کر بھول جائیں گے، مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ اس کے حوالے سے آپ کے پاس چند دلچسپ آپشنز موجود ہیں۔

اگر اسمارٹ فون وائی فائی سے کنکٹ ہوسکتا ہے کہ تو اس سے آپ کافی کچھ کرسکتے ہیں۔

آخر اسمارٹ فون چھوٹے طاقتور کمپیوٹر ہی تو ہوتے ہیں جن میں اسٹوریج اور کیمرا بھی موجود ہوتا ہے۔

سیکیورٹی کیمرا

فوٹو بشکریہ الفریڈ ایپ
فوٹو بشکریہ الفریڈ ایپ

اگر آپ پرانے فون کو استعمال نہیں کررہے تو اسے ہوم سیکیورٹی کیمرا میں تبدیل کرسکتے ہیں۔

اس مقصد کے لیے کسی سیکیورٹی کیمرا ایپ جیسے الفریڈ کو نئے اور پرانے دونوں فونز پر ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔

اس کے بعد فون کو کسی بھی جگہ فکس کرسکتے ہیں بس یہ خیال رہے کہ ڈیوائس چارجنگ نہ ہونے کے باعث بند نہ ہو۔

پھر نئے فون سے لاگ ان ہوکر اپنے پرانے اسمارٹ فون کی ویڈیو فیڈ کو دیکھ کر گھر کی صورتحال پر نظر رکھ سکتے ہیں۔

بچوں کو دے سکتے ہیں

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

اگر آپ اپنے بچوں کو نیا فون خرید کر نہیں دینا چاہتے تو اپنے پرانی ڈیوائس کو ان کے لیے رکھ دیں۔

اپنی مرضی کی سیٹنگز کرکے بچوں کو استعمال کے لیے دے سکتے ہیں تاکہ انٹرنیٹ سرچ اور گیمز سمیت اپنی پسند کے ٹاسک کرسکیں۔

بس کیس اور اسکرین پروٹیکٹر فراہم کرنا مت بھولیں۔

گیمنگ سسٹم

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

اینڈرائیڈ اور آئی فون میں متعدد موبائل گیمز موجود ہیں اور انہیں ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے صرف وائی فائی کنکشن کی ضرورت ہوتی ہے۔

اگر آپ کے پاس ایک اضافی اسمارٹ فون موجود ہے تو اسے گیمنگ سسٹم کے لیے مختص کرسکتے ہیں، جس سے نئے فون میں اسٹوریج اسپیس کی فکر ختم ہوجائے گی۔

ویڈیو چیٹ ڈیوائس

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

اگر آپ زوم یا کسی بھی ویڈیو چیٹ پلیٹ فارم کا بہت زیادہ استعمال کرتے ہیں تو پرانے اسمارٹ فون کو ویڈیو چیٹ کے انٹرفیس کی شکل دے سکتے ہیں۔

اس طرح نیا فون کالز اور دیگر الرٹس کے لیے اوپن رہے گا۔

وائرلیس ویب کیم

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

اگر آپ کے ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ ویب کیم سے محروم ہے تو پرانے اسمارٹ فون کو ویب کیم کے طور پر استعمال کرسکتے ہیں۔

مختلف سافٹ ویئر جیسے DroidCam یا EpocCam سے کسی بھی اسمارٹ فون کو کمپیوٹر کے لیے ویب کیم پر تبدیل کرسکتے ہیں۔

الارم کلاک

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

پرانے اسمارٹ فون کے بڑے ڈسپلے کو آپ الارم کلاک کے طور پر بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

کسی الارم کلاک ایپ کو ڈاؤن لوڈ کریں اور فون کو اسٹینڈ پر بستر کے سرہانے رکھ دیں اور بس۔

ٹی وی ریموٹ

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

بیشتر میڈیا اسٹریمنگ ڈیوائسز کے ساتھ ان کے اپنے ریموٹ کنٹرولز ہوتے ہیں، مگر وہ خراب بھی ہوسکتے ہیں یا گم بھی ہوسکتے ہیں۔

ایسی صورتحال میں نیا ریموٹ خریدنے کی بجائے فون کو استعمال کریں، ہر ڈیوائس یا سروس کی اپنی موبائل ایپ ہوتی ہے جس کو ڈیوائس پر انسٹال کریں، اپنے اکاؤںٹ کو لنک کریں اور ریموٹ کنٹرول کے طور پر استعمال کریں۔

ای بک ریڈر

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

اگر آپ کتابیں پسند کرتے ہیں مگر ای بک ریڈر خریدنا نہیں چاہتے تو اپنے فون کو استعمال کریں۔

ایمازون کینڈل ایپ یا اپنی پسند کی ای بک ریڈر ایپ کو ڈاؤن لوڈ کریں۔

میڈیا پلیئر

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

ایک پرانا فون آپ کی پسندیدہ اسٹریمنگ سروسز سے موسیقی سننے کے لیے بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

اسے چارجنگ اسٹینڈ پر لگائیں اور بلیو ٹوتھ اسپیکر یا وائرلیس ایئربڈز سے کنکٹ کریں اور میوزک سے لطف اندوز ہوں۔

اسی طرح پرانے فون کو ویڈیو اسٹریمر کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے، ایک یا 2 فلموں کو ڈاؤن لوڈ کرکے گھر سے باہر ہونے پر دیکھ کر وقت گزارا جاسکتا ہے۔

تصاویر اسٹور کریں

فوٹو بشکریہ پی سی میگ
فوٹو بشکریہ پی سی میگ

تصاویر کے لیے کافی اسٹوریج درکار ہوتی ہے تو آپ ان کو پرانے فون میں محفوظ کرسکتے ہیں۔

اپنے نئے فون کو تصاویر لینے اور ان کو پرانے فون میں منتقل کرکے اسٹوریج کو بچاسکتے ہیں۔

پرانے فون کو کیمرے کے طور پر بھی استعمال کرسکتے ہیں اور ان جگہوں پر بھی لے جاسکتے ہیں جہاں نئے فون کو لے جانا پسند نہیں کرتے۔

مثال کے طور پر جھیل یا ساحل پر جہاں تصاویر لیتے ہوئے یہ فکر نہیں ہوگی کہ فون پانی میں نہ گرجائے۔

وائرلیس ماؤس

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

اگر وائرلیس ماؤس اچانک کام کرنا چھوڑ دے تو پرانا فون اس حوالے سے مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

اس مقصد کے لیے ایک ایپ جیسے ریموٹ ماؤس کو ڈاؤن کریں اور فون کو ماؤس میں تبدیل کردیں۔

ایپ انسٹال کرنے کے بعد فون اور لیپ ٹاپ یا کمپیوٹر کو ایک ہی وائی فائی نیٹ ورک پر کنکٹ کریں اور بس۔


اپنا تبصرہ لکھیں