پاک فوج کی ایل او سی پر جوابی کارروائی، بھارتی چوکیاں تباہ اور متعدد فوجی ہلاک


راولپنڈی: ایل او سی کے دیوا سیکٹر پر بھارتی فوج نے فائرنگ کی جوابی کارروائی میں کئی بھارتی چوکیاں تباہ ہوگئیں جن میں متعدد بھارتی فوجیوں کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر وقفے وقفے سے سیز فائر کی خلاف ورزی کی جارہی ہے جس کا بھرپور جواب دیا جارہا ہے، دیوا سیکٹر پر کی گئی اس فائرنگ کا پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا ہے اور بھارتی فوج کو بھاری نقصان کا سامنا ہے جس میں بھارت کی کئی چیک پوسٹیں تباہ ہوچکی ہیں اور متعدد بھارتی فوجیوں کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا ہے کہ جوابی کارروائی دیوا سیکٹر پر کی گئی، وادی نیلم اور کیرن میں فائرنگ کا بڑا تبادلہ نہیں ہوا، اس حوالے سے بھارتی میڈیا کی کیرن اور وادی نیلم سے متعلق رپورٹس غلط ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں