پاک سوزوکی کا 4 روز کیلئے پیداوار بند کرنے کا فیصلہ

پاک سوزوکی کا 4 روز کیلئے پیداوار بند کرنے کا فیصلہ


کراچی: پاک سوزوکی موٹر کمپنی ( پی ایس ایم سی) نے طلب میں کمی کی وجہ سے جنوری کے مہینے کے دوران 4 روز کے لیے ہر پیر کو پیداوار بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق وینڈرز کو جاری ایک نوٹس میں پاک سوزوکی کمپنی نے کہا کہ ’ طلب میں کمی کی وجہ سے رواں ماہ پیر کے دن نان پروڈکشن ڈیز (این پی ڈیز ) کے طور منائیں جائیں گے‘۔

وینڈرز کا کہنا ہے کہ پاک سوزوکی موٹر کمپنی نے جنوری کے لیے سب سے زیادہ فروخت ہونے والی 660 سی سی آلٹو کے پیداواری شیڈول میں 25 فیصد کمی کی ہے۔

مزید پڑھیں: پاک سوزوکی کا پاکستانیوں کو نئے سال کا ‘تحفہ’

انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند ماہ میں کلٹس، سوفٹ، بولان اور ویگن آر اور دیگر گاڑیوں کی فروخت میں کمی کے باوجود آلٹو، پاک سوزوکی اور وینڈرز کے لیے اہم ہے۔

خیال رہے کہ پاک سوزوکی موٹر کمپنی رواں برس یکم جنوری سے اپنی تمام گاڑیوں کی قیمت میں 45 ہزار سے 90 ہزار روپے تک اضافہ کرچکی ہے۔

پیداواری منظرنامے میں بہتری کے بعد جاپان کے دیگر پلانٹس میں صورتحال مختلف ہے۔

ہونڈا نے گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
ہونڈا اٹلس کارز لمیٹڈ (ایچ اے سی ایل) نے گاڑیوں کے مختلف ماڈلز میں 20 ہزار سے ایک لاکھ روپے تک اضافہ کردیا جس کا اطلاق 16 جنوری سے ہوگا۔

مثال کے طور پر ہونڈا سٹی 1.3 ایم ٹی اور اے ٹی کی قیمت 20 ہزار روپے اضافے کے بعد بالترتیب 23 لاکھ 29 ہزار اور 25 لاکھ 9 ہزار ہوجائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: مقامی کمپنی کا 800 سی سی کار متعارف کرانے کا اعلان

علاوہ ازیں 20 ہزار روپے اضافے کے بعد سٹی 1.5 ایل ایم ٹی 23 لاکھ 89 ہزار روپے، سٹی 1.5 ایل اے ٹی 25 لاکھ 50 ہزار روپے، ایسپائر ایم ٹی 25 لاکھ 39 ہزار روپے اور ایسپائر اے ٹی کی قیمت 27 لاکھ 19 ہزار روپے ہوجائے گی۔

سوک ٹربو کی قیمت 80 ہزار روپے اضافے کے بعد 44 لاکھ 79 روپے، 1.8 ایل وی ٹی آئی کی قیمت30 ہزار روپے اضافے کے بعد 37 لاکھ 79 روپے اور 1.8ایل وی ٹی آئی سی وی ٹی کی قیمتیں 50 ہزار روپے کے اضافے کے بعد 35 لاکھ 49 ہزار روپے ہوگئیں۔

علاوہ ازیں ہونڈا بی آر-وی ایم ٹی کی قیمت 29 لاکھ 99 ہزار جبکہ سی وی ٹی اور وی ایس سی وی ٹی ماڈلر کی قیمت 50 ہزار روپے اضافے کے بعد بالترتیب 31لاکھ 49 ہزار اور 32 لاکھ 99 ہزار روپے ہوگئے ۔


اپنا تبصرہ لکھیں