پاک سری لنکا کراچی ٹیسٹ کے ٹکٹس کی فروخت جاری


کراچی: 

پاک سری لنکا کراچی ٹیسٹ کے ٹکٹس کی فروخت جاری ہے۔

اسٹیڈیم کے 14 میں سے 7انکلوژرزکے ٹکٹ دستیاب ہیں، دیگر 7کے ٹکٹس مختلف تعلیمی اداروں میں مفت تقسیم کیے جائیں گے، اقبال قاسم،نسیم الغنی، وسیم اکرم، قائد، جاوید میانداد، فضل محمود اور عمران خان انکلوژرز کے ٹکٹوں کی فروخت جاری ہے تاہم سست روی سے فروخت ہونیوالے ٹکٹ کی قیمت 50روپے رکھی گئی ہے۔

دوسری جانب کوریئر کمپنی کے ترجمان نے بتایا کہ مخصوص مراکز پر ٹکٹ فروخت کیے جارہے ہیں،آن لائن ٹکٹ زیادہ فروخت ہو رہے ہیں،یاد رہے کہ کراچی ٹیسٹ 19دسمبر سے شروع ہوگا۔


اپنا تبصرہ لکھیں